مکہ المکرمہ(این این آئی) حج کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران منیٰ کے اسپتال میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام بھی منیٰ رکھ دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت صحت کا منیٰ میں پیدا ہونے والی بچی کے حوالے سے کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب حج کے دوران منی کے اسپتال میں بچی کی پیدائش ہوئی ہے جو رواں سال کے حج سیزن میں کسی بھی بچی کی پہلی پیدائش ہے جس کا نام منیٰ رکھ دیا گیا سعودی وزارت صحت نے بچی کی تصویر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ بچی کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی اور اس کے والدین کا تعلق افغانستان سے ہے اور والدین نے بچی کا نام منیٰ رکھا ہے۔