رضا چوہدری... وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار چار روز دورہ پر پیرس فرانس پہنچ گئے، اپنے دورہ کے دوران وفاقی وزیر خزانہ مختلف فرانسیسی کمپنیوں کے مالکان کے علاوہ سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے، علاوہ ازیں وہ میڈاس کا بھی دورہ کریں گے۔
سفارت خانہ میں پاکستانی کمیونٹی پاکستانی نژاد سرمایہ کاروں سے ملاقات کے علاوہ فرانسیسی وزیر خزانہ مشل سانپنہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقات بھی ہوگی جس دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت چائنہ کوری ڈور منصوبہ پر تفصیلی بات چیت ہوگی ۔
وفاقی وزیر خزانہ کے دورہ فرانس کے موقع پر بعض شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی معاہدوں کا بھی امکان ہے۔