• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ٹاؤن کا کیس انسانی حقوق کی عالمی عدالت میں کرینگے، طاہر القادری

Will Present Model Town Case In International Court Of Human Rights Qadri
طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشتگردی ہے۔ اس کا کیس انسانی حقوق کی عالمی عدالت میں کرینگے۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں طاہرالقادری نے بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے حوالے سے وہ جمعرات کو لندن میں وکلا کے پینل سے ملاقات کریں گے اور پھریہ کیس انسانی حقوق کی عالمی عدالت میں داخل کریں گے کیونکہ سانحہ ماڈل ٹاون ریاستی دہشت گردی تھا۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے واضح کیا کہ تحریک قصاص کا دوسرا مرحلہ کسی وقت بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔ رائے ونڈ نہ جانے کا فیصلہ اخلاقی ہے اگر حکمرانوں نے انصاف کے تمام راستے بند کردیے تو رائے ونڈ جانا خارج ازامکان بھی نہیں۔

تحریک احتساب کے بارے میں طاہر القادری کا موقف تھا کہ ان کی جماعت آخری وقت تک اس میں شامل رہے گی۔ اپوزیشن جماعتیں مل جل کر آئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں۔
تازہ ترین