پیپلزپارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کو پارلیمنٹ بلانے کیلئے خط کیوں لکھیں؟وہ کوئی بچے نہیں ہیں۔ یہی پارلیمنٹ ان کے برے وقت میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوئی تھی۔
یہ بات انہوں نے سکھر میں ایس آئی یو ٹی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مسائل گالی دینے اورپتھر مارنے سے نہیں بات چیت سے حل ہو تے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ عمران خان کامیاب ہوجائیں، وہ اور شیخ رشید بے شک رائے ونڈ جائیں لیکن پیپلزپارٹی چادر اور چار دیواری کو پھلانگنا نہیں چاہتی۔