• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،عید کے تینوں دن قربانی کا سلسلہ جاری رہا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) عید کے تینوں روز جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ گزشتہ روز بھی بڑی تعداد میں قربانیاں کی گئیں جن لوگوں کو پہلے 2روز قصاب نہ مل سکے تھے انہوں نے تیسرے قربانی کی عید کے تینوں روز قصائیوں کی قلت رہی اور لوگ قصائیوں کے نخرے اٹھانے پر مجبور رہے جبکہ کئی لوگ خود ہی جانوروں کو ذبح کرتے رہے قصابوں نے بھی عید الاضحی کو سیزن گردانتے ہوئے خوب کمائی کی اناڑی قصائی بھی ایک بکرے کو ذبح کرنے کا 2سے 3ہزار روپے تک مطالبہ کرتے رہے جبکہ نہ صرف یہ قصاب بڑی رقم کا مطالبہ کرتے بلکہ بڑے نازو نخرے اٹھوانے کے بعد جانور ذ بح کرنے پر امادہ ہوتے ہیں۔ 
تازہ ترین