شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) ضلع شیخوپور. کے تمام سرکاری سکولوں کو دیئے جانے والے ترقیاتی بجٹ کی تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ای ڈی او ایجوکیشن نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کو ہدایت کی ہے کہ روایتی انسکپشنوں کی بجائے ہر سکول میں کم از کم دو گھنٹے کی انسپکشن کریں اور سکول کے ترقیاتی کاموں کے لئے مہیا کئے جانے والے بجٹ سے ہونے والے کاموں کے بارے میں بھی انسپکشن رپورٹس تیار کرکے بھیجیں۔ یاد رہے کہ ضلع شیخوپورہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام کے تحت کروڑوں روپے ترقیاتی کاموں کے لئے تمام سرکاری سکولوں کو مہیا کئے گئے گئے ہیں مگر متعدد سکولوں میں ان فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگیوں کی شکایات ضلع حکومت کو موصول ہوئی ہیں۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نان سیلری بجٹ میں سے طلبہ کی بہبود کے لئے ہونے والے کاموں کے بارے میں بھی رپورٹ دیں۔