• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں اراکین صوبائی اسمبلی نے چائلڈبیورو میں عید منائی

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) عید الاضحی کے موقع پر مختلف سیاسی، مذہی اور سماجی قائدین نے اپنے حلقے میں عید منائی۔پاکستان پیس برڈ کے چیرمین خواجہ عرفان حمید نے کشمیری محلہ میں عید منائی۔ رکن صوبائی اسمبلی منشاءاللہ اور محمد اکرم نے چائلڈبیورو سیالکوٹ میں رہائش پذیر بچوں سے عید ملنے کے بعد بچوں کی کھانے پینے ، رہائش کی بہترین سہولیات کی فراہم کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم و تربیت پر توجہ د ینے کے بارے میں حکام کو ہدایت دی۔بعد ازاں اراکین صوبائی اسمبلی نے ایم ڈی سیالکوٹ ویسٹ کمپنی کے ہمراہ شہر کو دورہ کیااور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے حلقے کوبے چک سمیت دیگر میں عوام کے مسائل سنے اور ان سے عید ملی ۔
تازہ ترین