• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیالکوٹ میں ڈائیلیسسزیونٹ کھلا رہا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی  ہدایت  پرعید کے چھٹیوں کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیالکوٹ میں ڈائیلیسسزیونٹ کھلا رہا اور مریضوں کو ڈائیلیسسز کی تمام سہولیات معمول کے مطابق فراہم کی گئیں۔اس حوالے سے ڈی سی او نے گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور ایم ایس ، اورڈاکٹر نیلم طارق کو ہدایت کی کہ او پی ڈی اور وارڈ ز میں مریضوں کو ہر قسم کی ادویات ہسپتال کے اندر سے مہیا کی جائیں ۔ دریں اثنا انہوں نے ڈی ایچ کیو لیول سول ہسپتال ڈسکہ اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کلاں کا بھی دورہ کیا اور سکول میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری چیک کی ۔
تازہ ترین