سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں عید کے ایام میں موسم گرم رہا ۔ محکمہ موسمیات کیمطابق کے جمعرات کے دن سیالکوٹ اور اسکے دیگر نواح کے علاقہ جات میں درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 71فیصد اور05کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی حد نظر 16 کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع سیالکوٹ میں طلوع آفتاب05.45 اورغروب آفتاب 6 بجکر 08 منٹ پر ہوا۔ عید کی شام کو دس بجے رات ہونے والی بارش نے رات کا موسم بہتر بنا دیا۔