• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کے گھرپرحملہ کرنے نہیں جارہے،پرامن احتجاج حق ہے،شاہ محمود

ملتان(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نےکہاہے کہ ہم کسی کے گھرپر دھاوا بولنے یا حملہ کرنے نہیں جارہے پرامن احتجاج ہمارا حق ہے ہم نے پارلیمنٹ اورسپیکر کو بھی احتجاج ریکارڈ کروادیا مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔وہ نماز عیددربار حضرت بہاءالدین زکریا پر اداکرنے اور بعدازاں ٹرین حادثے کی زخمیوں کی عیادت کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نےکہاکہ تشدد اور تصادم نہیں چاہتے ،ہم نے دھرنے میں تمام اپوزیشن  جماعتوں کوشرکت کی دعوت دی ہے،سپریم کورٹ بھی گئے مگر ہماری درخواست رجسٹرارنے مسترد کر دی جس کے بعداحتجاج کا راستہ اپنایا۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم، فوج  اور باقی سکیورٹی اداروں نے بہت قربانیاں دی ہیں ہم سب کو  آپریشن ضرب عضب کا ساتھ دینا چاہئے۔ نشترہسپتال میں ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر  میڈیا سے گفتگومیں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بدقسمتی سے ٹرین حادثات مسلسل ہورہے ہیں،اس معاملے میں بھی ڈرائیو ر پرملبہ ڈال کرجان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ سرکاری پروپیگنڈاکیاجارہاہے کہ ہم کسی کے گھر پرحملہ کرنے جارہے ہیں جبکہ ایسا کچھ نہیں،کسی کی دہلیزعبور کرناہماراایجنڈانہیں۔نہوں نے کہا کہ این اے 162 میں انتظامیہ حرکت میں آچکی ہے اور میں کارکنوں سے کہوں گا کہ دھاندلی روکنے کیلئےکردار ادا کریں۔پا نا ما لیکس پرپی پی نے اسمبلی میں ہمارے موقف کی تائید کی اوربھرپورساتھ دیا،جہلم اوربوریوالہ میں عوام نے ہم پر اعتمادکیا،این اے162میں بھی عوام  ہم پراعتمادکریگی ۔ 
تازہ ترین