کراچی (اسٹاف رپورٹر)بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن باتھ آئی لینڈ کے قریب فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے،ایس ایچ او نصیر تنولی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت رفیق حسین آغا کے نام سے ہوئی ہےجو مذکورہ فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ انکے بھائی ان سے ملنے آئے تو دیکھا کہ فلیٹ میں انکے بھائی کی لاش موجود تھی،ایس ایچ او نے بتایا کہ متوفی کی موت طبعی ہے اور وہ سابق کمشنر سکھر اور 18سال قبل ریٹائر ڈ ہوچکے ہیں ۔ متوفی کے بچے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔پولیس نے ضابطے کی کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔