• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی: پاکستان ٹیم کمزور حریف عمان کو زیر نہ کرسکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم  جمعے کو عمان کی کم زور ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جیتنے میں کام یاب نہ ہوسکی  اور میچ دو، دو گول سے برابر رہا، قومی ٹیم کی اس کار کردگی سے اس کی رواں سال دسمبر میں بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جوانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گول کے کئی مواقع بھی ضائع کئے، قومی ٹیم کو دو گول کی سبقت بھی ملی مگر وہ ٹیسٹ کو اپنے نام کرنے میں ناکام رہی، پاکستان نے کھیل کے 30 ویں منٹ میں وقار علی  اور 37ویں منٹ میں نوید عالم  کے گول کی مدد سے برتری حاصل کر لی تھی مگر بعد میں اس کے کھلاڑیوں کی فٹنس کا پول کھل گیا اور وہ حریف کو گول بنانے سے روکنے میں ناکام رہے، مہمان ٹیم کی جانب سے فہد جمعہ نے39،58منٹ میں دو گول داغ کر پاکستان کی برتری کا خاتمہ کردیا، دوسرا میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ 
تازہ ترین