گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس نے ایک ماہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2994گاڑیوں کے چالان کرکے ڈرائیورز پر 9 لاکھ 91ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالو ں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دورا ن موٹر سائیکلوں، کاروں، بسوں، ٹرکوں سمیت دیگر گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔