• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور گردو نواح میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)راولپنڈی اور گردو نواح میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ روز الائیڈ ہسپتالوں میں 12 نئے مریض داخل کئے گئے جن کے ٹیسٹ  پازیٹو آ ئے۔ کل 18 مریض داخل کئے گئے جن میں 12ڈینگی میں مبتلا ہیں۔ ہولی فیملی ہسپتال میں 7 بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 3اور سول ہسپتال میں 2 مریض ڈینگی کے مرض میں مبتلا نکلے۔ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کے باوجود شہر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
تازہ ترین