شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے )تحریک انصاف نے احتجاجی مارچ کی تیاریاں شروع کردی ہیں اس سلسلہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں حاجی شفیق اشرفی، رانا عبدالسمیع خاں، ابوبکر مشتاق ورک ، سعید ورک، حافظ مدثر مصطفی اور حاجی غلام نبی ورک کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے 24ستمبر کو رائیونڈ مارچ کیلئے ضلع شیخوپورہ کے 20کوآرڈینیٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے