ٹوکیو(اے پی پی) امریکا کی کریسٹینا مک ہالے اور جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا کے درمیان ڈبلیو ٹی اے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل سیمی فائنل مرحلے میں امریکا کی نامور ٹینس اسٹار کریسٹینا مک ہالے نے سلواکیہ کی جانا کیپیلوا کو شکست دیکر جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا نے چین کی شوائی ژنگ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔