گجرات (نمائندہ جنگ) کھاریاں عدالت میں جعلی فرد اراضی جمع کروانے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے ایڈ یشنل سیشن جج کھاریاں کے ریڈر آصف رفیق کی رپورٹ پر عدالت میں ضمانت کے لیے جعلی فرد اراضی تیار کرکے جمع کروانے پر کامران عرف کامی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔