کراچی(اسٹاف رپورٹر)سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کے لیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 22 ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا ٹورنامنٹ 21 اکتوبر سے 6 نومبر تک جوہربارو ملائیشیا میں کھیلا جائے گا پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جس میں علی رضا، حافظ علی عمیر، عثمان غنی،منیب الرحمن، رومان خان، طلال خالد،( گول کیپرز)عاطف مشتاق، حسن انور، مبشرعلی ، جاویداللہ( ، فل بیکس)، ابوبکرمحمود، فیضان، ایم جنیدکمال، ایم عثمان ، محمدقاسم، تنظیم الحسن،محمدعدنان، عمادشکیل بٹ، علی رضا،( ہاف بیکس)،شان ارشاد، اظفریعقوب، محمددلبر، محمدعتیق ، بلال خالد،محسن صابر، رانامحمدرضوان، محمدنوید، بلال محمود، احداللہ خان، عامرعلی ، نوہیز، زاہدملک، اویس الرحمن، عمرحامدی، فاروٹ شامل ہیں۔طاہر زمان کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے کیمپ جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں لگایا جائے گا۔