کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کا دوسرا مر حلہ24 ستمبر سے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ حنیف خان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مر حلے میں کھلاڑیوں کی فٹنس کے ساتھ ساتھ کھیل کی تیکینک پر بھی توجہ دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پہلے مر حلے میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو زیادہ فوکس کیا گیا ہے جس میں کھلاڑی خاصی حد تک کامیاب رہے ہیں، انہوں نے کہا کیمپ کےدوسرے مر حلے میں بیرون ملک ہاکی لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی بھی شمولیت ہوجائے گی جس سے ٹیم انتظامیہ کو ایونٹ کے حوالے سے اپنی حتمی ٹیم کو شکل دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کھیل کی مہارت میں مزید بہتری لائی جائے گی تاکہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ میں ہم اچھے نتائج حصل کر سکیں ، انہوں نے کہا کہ ایشیا میں ہر ٹیم کے معیار میں بہت زیادہ بہتری آچکی ہے جبکہ ان کے کھلاڑیوں کا فٹنس یول بھی ہمارے کھلاڑیوں سے بہت بہتر ہے اس لئے ایشیائی ایونٹ ہمارے لئے آسان نہیں ہوگا۔