گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ستمبر کا مہینہ آدھے سے زائد گزرنے کے باوجود بھی گرمی کی شدت رہی ایئر کنڈیشنڈ کا استعمال کیا جاتا رہا ،سرکاری چھٹی ہونے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد شام ہونے تک گھروں سے باہر پارکوں اور ہوٹلوں میں نہ گئی ، رات کو لوگ گھروں سے باہر نکلے تو پارکوں اور ہوٹلوں میں رونقیں بحال ہو گئیں۔