پشاور( کرائم رپورٹر) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ سے دو کروڑ تاوان کے لئے اغوا ہونے والے بچے کو بازیاب کرکے چار اغوا کاروں کو گرفتارکرلیا۔ سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق گزشتہ دنوں کوہاٹ سے سات سالہ بچے احسان اللہ کو اغوا کیا گیاتھا بعدازاں اغوا کار اس کی بازیابی کے لئے دو کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کررہے تھے سی ٹی ڈی نے رپورٹ درج کرکے بچے کی بازیابی کی کوششیں شروع کررکھی تھی گزشتہ روزاطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی کی ٹیم نے چھاپہ مارکر مغوی بچے کو بازیاب کر الیا اور چار اغوا کاروں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔