• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان کچہری خودکش بم دھماکہ،حملہ آور غیر ملکی تھا

پشاور( جنگ نیوز) مردان کچہری میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والا خودکش غیر ملکی تھا ۔ 2ستمبر کو ہونے والے دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں اور تین وکلاء سمیت 13سے زائد افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آورکے بدن کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوائے گئے تھے جسکے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور پاکستانی نہیں بلکہ غیر ملکی تھا ،ذرائع کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس ناصر خان درانی نے جان پرکھیل کر خودکش حملہ آور کو روکنے والے پولیس اہلکار کے نام سے مردان کی اہم شاہراہ منسوب کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
تازہ ترین