• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت میں کومبنگ آپریشن،کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سےاسلحہ برآمد

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) سیکورٹی فورسز نے تربت میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانوں سے اسلحہ برآمدکرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ تربت کے علاقے نصیرآباد میںکالعدم تنظیم نے ٹھکانے قائم کر رکھے ہیں جس پر گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے ہمراہ نصیرآباد میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے پانچ عدد آر پی جی راکٹ ،پانچ عدد ایس ایم جیز ،بم ،آئی ای ڈی اور دیگر تخریبی مواد قبضے میں لے لیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
تازہ ترین