• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال میں انسداد دہشت گردی کی عدالت قائم ،شبیر حسین اعوان جج مقرر

لاہور،ساہیوال( اپنے نامہ نگار سے،نمائندہ جنگ)  پنجاب حکو مت نےساہیوال میں انسداد دہشت گردی کی نئی عدالت قائم کر دی ہےجو  21ستمبر سے کام شروع کرد ے گی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال شبیر حسین اعوان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال کا پہلا جج مقرر کیا گیا ہے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ساہیوال سے متعلقہ تمام کیسوں کو نئی عدالت میں بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔عدالت کو آپریشنل کرنے کے لئے سپلیمنٹری فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔ اس سے قبل لاہور میں چار فیصل آباد میں ایک، گوجرانوالہ میں دو بہاولپور میں ایک، ملتان میں دو، ڈی جی خان میں ایک، سرگودھا میں ایک جبکہ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی دو عدالتیں کام کر رہی ہیں۔
تازہ ترین