گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا کہ امن کا قیام ہم سب کا مشترکہ اور اولین مقصد ہے ،اس کے حصول کے لیے کسی طور پر پیچھے نہی ہٹیں گے ، پر امن معاشرہ ہی ملک و قوم کے وقار اور بقا کی ضمانت ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے ضلعی امن اور بین المذاہب کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ وقاص نذیر نے کہا کہ علما ء اکرام رواداری اور برداشت کے درس کو عام کریں ۔اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر محمد طارق قریشی ،ڈی او کوارڈینیشن ڈاکٹر رانی حفصہ کنول،اسسٹنٹ کمشنر ز(انور بریار ، احسان اللہ کدھر ، ڈاکٹر رابعہ ریاست) علماء اکرام(مولانا عبدالعزیز چشتی ، چیئرمین ضلعی امن کمیٹی قاری زاہد سلیم ، مولانا ریاض احمد سواتی ، سید خلیل الرحمن چشتی ،مولانا عمران عریف، مولانا کاظم ترابی ،سید اظہر حسین بخاری، ڈسٹرکٹ خطیب ) ،اقلیتی راہنما، (عزیز دلبر، پادری شریف عالم ، پروفیسر شہزاد لارنس) تاجر نمائندے (صدر مرکزی انجمن تاجران بابر کھرانہ ، عبدالرؤ ف مغل، حاجی نذیر جموں والے )،اور دیگر افسران شریک تھے ۔