• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے گوادر، چاہ بہار، مسقط اور دبئی کیلئے فیری سروس کا منصوبہ

اسلام آباد  (جنگ نیوز/ایجنسیز) پورٹس اینڈ شپنگ کی وزارت نے کراچی سے گوادر چاہ بہار مسقط اور دبئی کیلئے مقامی و بین الاقوامی فیری سروس متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزارت کی طرف سے  جاری بیان کے مطابق اس سلسلہ میں وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر حاصل خان بزنجو متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اس حوالہ سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اجلاس پاک سیکرٹریٹ کے ڈی بلاک میں (آج) منگل کو منعقد ہو گا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر حاصل خان بزنجو کراچی میںپی این ایس سی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ کراچی سے گوادر، چاہ بہار، مسقط اور دبئی تک فیری سروس شروع ہونے میں تاخیر اس لیے ہورہی ہے کیوں کہ حکومت کو ان ممالک کے ساتھ سمجھوتوں کی یادداشت پر دستخط کرنے ہیں۔
تازہ ترین