ٹھٹھہ(نامہ نگار) صحافیوں کے ایک وفد نے پریس کلب کے صدر محبوب بروہی کی قیادت میں ایس ایس پی ٹھٹھہ سے ملاقات کی، اور انہیں صحافی ایوب ملاح کے بھتیجے سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری اور پولیس چوکی ٹھٹھہ کے انچارج کی صحافی عباس علی کے قریبی عزیزوں سے ناروا سلوک کے متعلق آگاہی دی، اس موقع پر ایس ایس پی نے سی آئی اے انچارج یونس رودنانی کو تفتیشی افسر تعینات کرکے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے، دریں اثناء ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئی نے پولیس مقابلوں میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثاء میں بینوویلنٹ فنڈ کے چیک تقسیم کیے۔