لاہور(اے پی پی ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 40سے زائد سابق کھلاڑیوں کا اہم اجلاس منگل کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جس میں ملک میں کھیل کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق اجلاس میں سابق کھلاڑی ملک میں ہاکی کے پیٹرن اور اسٹائل کے نئے قوانین کے اجراءکے بعد کھیل میں آنے والی تبدیلیوں بارے اپنی آراءدیں گے جس کی روشنی میں ملک میں رائج ہاکی سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، اجلاس میں سابق کھلاڑیوں کا فورم ملک میں کھیل کے فروغ کیلئے ہاکی فیڈریشن کی ایک سالہ کارکردگی کا بھی جائزہ لے گا جبکہ اس موقع پر ویژن ٹوئنٹی ٹوئنٹی پر بھی بحث کی جائے گی۔