• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کی عوامی رابطہ مہم شروع، مولانا فضل الرحمٰن کل ایبٹ آباد میں جلسہ کرینگے

 لاہور(نمائندہ خصو صی)جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانافضل الرحمن نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے وہ اس سلسلہ میں کل 21 ستمبر کوفوراہ چوک ابیٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جے یو آئی کے مر کزی میڈیا  کے مطابق مولانا فضل الرحمن 23ستمبر کو بٹگرام میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں  گے ان اجتماعات سے سابق وزیر اعلی خیبر وفاقی وزیر اکرم خان درانی ،جے یو آئی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور دیگر بھی خطاب کریں گے۔جبکہ 25ستمبر کو مولانا فضل الرحمن سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ 
تازہ ترین