• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور شہر میں چوری، ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ افسوسناک ہے ،شیخ عبا س رضا

بہاولپور(سٹی رپورٹر)سابق چیئر مین بہاولپورسول سوسائٹی نیٹ ور ک بہاولپور شیخ عبا س رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہاولپور شہر میں چوری، ڈکیتیوں کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ افسوسناک ہے ایک ایسے وقت میں جب بہاولپور شہر میں پولیس کاکوئی افسر موجود نہیں، نہ آر پی او ہے، نہ ڈی پی او، نہ ڈی ایس پی سٹی ہے اورنہ ہی ایس پی جبکہ تمام چھوٹے افسران خواب خرگوش میں ہیں۔ایک ہی ایس پی ہے جوتمام معاملات کوسنبھال رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ بہاولپور میں افسران نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے جبکہ عوام دفتروں میں دھکے کھانے پر مجبور ہے۔بہاولپور کوجرائم پیشہ افراد کے حوالے کردیاگیاہے گزشتہ روز عدیل بھٹی ایگزیکٹو ممبربہاولپور چیمبر آف کامرس کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی جوناکام ہوئی جبکہ غلہ منڈی روڈ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی ڈکیتی کی گئی جس سے شہریوں میں شدید خوف وہراس کی فضا پائی جارہی ہے۔چوروں ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی۔ شیخ عباس رضا نے مزید کہاکہ خدارا بہاولپورکو بھی پاکستان کاحصہ سمجھیں جبکہ بہاولپور کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک بندکیاجائے۔
تازہ ترین