سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ نے ضلع سیالکوٹ کی مختلف شاہراہوں پر ناکہ لگاکر اوورلوڈنگ کی پاداش میں 6ڈرائیورز کو موقع پر گرفتار کرلیا اور8گاڑیوں کو بند کردیا جبکہ28گاڑیوں کومجموعی طور پر 45ہزار500روپے کے جرمانے کئے گئے جو ان سے موقع پر ہی وصول کرلئے گئے ۔