سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ناجائز تعلقات کے شبہ پر قتل کرنے والے 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ ستراہ کے علاقہ میں ناجائز تعلقات کے شبہ میں احسان کے ایما پر قاسم کو تشدد کرکے جاں بحق کرنے والے موسیٰ اور حبیب اللہ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے قاسم کو احسان کی بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کیا۔ قتل ہونیوالے قاری قاسم سکنہ خانیوال کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نمازجنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔