سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) مقدمہ بازی کے تنازعہ پر مدعی پارٹی کا مخالف پارٹی کے ساتھ تصادم ہو گیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ ضلع کچہری میں سول جج سید افضل محمود کی عدالت کے باہر احاطہ میں دو مخالف گروہوں سرفراز ساکن کالے راوں اور طفیل سکنہ سمبڑیال کے مابین مقدمہ کے دوران جائیداد کی تقسیم اور چوری کے مسئلہ پر مقدمہ زیر سماعت تھا کہ پیشی کے بعددونوں گروہوں کے مابین جھگڑا ہو گیا جس میں عنصر جاوید ایڈووکیٹ نے اپنے وکلا ساتھیوں سمیت سرفراز کی پٹائی کردی۔ تھانہ سول لائن اہلکار نصر اللہ کے مطابق لڑائی میں سرفراز اور طفیل زخمی ہو گئے ۔