جھنگ میں مضر صحت آئس کریم کھانے سے62 بچوں کی حالت غیر ہو گئی ،جنھیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق گاؤں کوٹلی باقر شاہ میں شادی کی تقریب جاری تھیکہ اس دوران بچوں نے باہر کھڑی ریڑھی سے آئس خرید کر کھائی جس کے بعد بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔
متاثرہ بچوں کو تحصیل اسپتال اٹھارہ ہزاری منتقل کردیاگیا۔پولیس کا کہناہےکہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔