امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نواز شریف کا کشمیر پر موقف خوش آئند ہے۔
سراج الحق نے کہاکہ وزیراعظم کو کلبھوشن یادیو اوراسکے سرپرستوں کا ذکر بھی کرنا چاہیے تھا اور پڑوسی ملک کی پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کرنی چاہیے تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خطاب کی روشنی میں کشمیر پر مستقل پالیسی بنائی جائے۔