• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین حادثے میں زخمی ہو نیوالا رحیم یار خان کا رہائشی نشتر میں دم توڑ گیا

ملتان‘رحیمیارخان(سٹاف رپورٹر‘سٹی رپورٹر) ٹرین حادثے میں زخمی ہو نیوالا رحیم یار خان کا رہائشی نشتر میں دم توڑ گیا،54سالہ نصیراحمد جسم پر تیل گرنے سے جھلس گیا تھا،  نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقے میں سپردخاک  کر دیا گیا  تفصیل کے مطابق  عباسیہ بنگلوز رحیم یارخان کا رہائشی 45سالہ نصیراحمد جو کہ دوبچوں کا باپ تھا لاہور سے ٹرین پر رحیم یارخان آرہاتھاکہ ملتان کے قریب شجاع آباد ٹرین حادثے میں جسم پر تیل گر جانے کے باعث جھلس گیاتھا جسے شدید تشویشناک حالت میں نشترہسپتال ملتان منتقل کیاگیاتھاجہاں ڈاکٹروں کے مطابق نصیر کا 70فیصد جسم جھلس گیاتھا جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیاہے، نصیراحمد کی نمازجنازہ تھلی چوک میں اداکرنے کے بعد اسے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیاگیاہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی  تعداد 5 ہو گئی ہے۔ 10 زخمی ابھی نشتر میں زیر علاج ہیں ،دریں اثناء جھولا ٹوٹنے کے حادثہ کے چار زخمی بدستور نشتر میں زیرعلاج ہیں۔   
تازہ ترین