لاہور کے علاقے سمن آباد میں نَند نے مبینہ طور پر بھابھی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سر مونڈ دیا، پولیس نے طبی معائنے کے بعد خاتون کی نند کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔
متاثرہ خاتون صنوبر کی طرف سے تھانہ سمن آباد میں درخواست دی گئی ہے ۔ درخواست کے مطابق صنوبر شادی 10 ماہ پہلے ہوئی جس کے فوری بعد اس کا شوہر بیرون ملک چلا گیا۔
سسرالیوں نے اسے قید کر لیا اور میکے بھی نہ جانے دیا، نَند مہک بی بی نے اسے مارا پیٹا اور سر مونڈ دیا،پولیس نے نند مہک کو حراست میں لیا تو اس کا کہنا تھا کہ جنات نے اس سے تشدد کرایا۔