کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی پلیئر مزمل مرتضیٰ آئی ٹی ایف جونیئر سرکٹ ٹینس ٹورنامنٹ بوائز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ سری لنکا میں جاری ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں مزمل مرتضیٰ نے اپنے ہالینڈ کے جوڑی دار رک ملر کے ساتھ ینک زی چن اور ٹنک، ہاؤ سو پرمشتمل چائنیز تائپے کی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا دیا۔ بوائز سنگلز ایونٹ میں مزمل کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جاپانی پلیئر سائتا واٹانابے نے مزمل کو 6-4 اور 6-4 سے شکست دی۔