بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈینگی کے شبہ میں ملائیشیا سے آنیوالے سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی کو ڈینگی وارڈ میں داخل کردیاگیا، رؤف آزا د نامی سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی کو ڈینگی فیور کے شبہ میں بی وی ایچ داخل کرادیاگیا، ذرائع کے مطابق مریض کے ٹیسٹ کنفرمیشن کیلئے بھجوادئیے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد ان کاعلاج شروع کیاجائے گا۔