ملتان میں حق مہر کے تنازعے پر بستی شور کوٹ میں آئی بارات بنا نکاح کئےدلہن کے بغیر ہی واپس چلی گئی۔
مظفرگڑھ کےرہائشی نوجوان کےارمانوں پراُس وقت پانی پھرگیا،جب حق مہرطےکرنےکےمعاملے پرلڑکےاورلڑکی کےگھر والوں کےدرمیان تنازعہ پیدا ہوگیا۔
لڑکی والے چاہتے تھےکہ شادی میں حق مہر پچیس ہزار روپے مقرر کئے جائیں جبکہ لڑکےوالوں کاکہناتھاکہ حق مہر پانچ ہزار روپے رکھا جائے۔
اس بات پردونوں خاندانوں کےدرمیان بحث چھڑ گئی ۔جس کے بعد لڑکےوالے نکاح کےبغیر ہی بارات لیکر واپس لوٹ گئے۔