شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) ضلع شیخوپور ہ میں تمام حمام اور سیلونز کی مکمل طور پر انسپکشن کی جائے گی اس بارے میں ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ساجد سعید نے تمام ہیلتھ افسروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں ا ور سینٹری انسپکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ دس دس سیلونز اور حماموں کی پوری طرح چیکنگ کریں اور صفائی کا نظام دیکھیں اور وہاں استعمال ہونے والے اوزاروں کی بھی چیکنگ کریں۔