اسلام آباد(طاہر خلیل) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں عمران خان نے چوہدریشجاعت حسین کو رائے ونڈ مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ق) نے مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین کو یقین دلایا کہ ہمارا مارچ ریلی کی صورت میں رائیونڈ کی طرف جائے گا، رائیونڈ مارچ کا مقصد جاتی امرا کا گھیرائو نہیں ہے اورنہ ہی نواز شریف کے گھر کا محاصرہ کیا جائے گا۔ چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ رائیونڈ مارچ کو پرامن رکھا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی اسلحہ لے کر نہ جائے۔ ملاقات جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوئی بعد میں جہانگیر ترین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کی حمایت کی ہے اور ان کی پارٹی اس میں شامل ہوگی۔