• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو، گلگت اور چترال کیلئے پروازیں بحال

اسکردو( نمائندہ جنگ) اسکردو، گلگت اور چترال کیلئے ایک روز کے تعطل کے بعد پروازیں بحال کر دی گئیں۔ بدھ کے روز فضائی حدود کو مشقوں کیلئے بند کئے جانے کے باعث پروازیں معطل کی گئیں تھیں تاہم جمعرات کے روز اسکردو ، گلگت اور چترال کیلئے معمول کی پروازیں بحال کر دی گئیں ہیں جہاں پہلی پرواز اسلام آباد سے اسکردو اور ا سکردو سے گلگت اور گلگت سے اسلام آباد روانہ ہوئی جبکہ اسکردو کیلئے ائیر بس اور اے ٹی آر کی پروازیں بھی ہوئیں اسی طرح گلگت اور چترال کیلئے بھی قومی ائیر لائن کی پروازیں چلائی گئیں ہیں۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق 24ستمبر کو دوبارہ فضائی حدود کو مشقوں کیلئے  بند کرنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین