مردان (نمائندہ جنگ‘نامہ نگار)ٹریفک اور بجلی کرنٹ کے دومختلف واقعات میں کمسن بچے سمیت 3افراد جا ں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ایک شادی کے موقع پر بارات ڈولی لانے کے لئے مردان سے پشاور جارہی تھی کہ مردان میں رنگ روڈ پر تھانہ طورو کے قریب بارات میں شامل ایک موٹر کار نمبر713 ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور نادر ولد بشیر احمد اور گل شیر ولد غفور ساکنان شیر آباد خان کوٹھے مردان جاں بحق جبکہ حضرت علی ولد فولا د ساکن شاہ ڈھنڈ با با شد ید ذخمی ہو گیا جنہیں طبی امداد کے لئے مردان میڈ یکل ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر ان کی خالت تشویشناک بیا ن کی گئی ہے حادثے میں موٹر کار مکمل طورپر تباہ ہوگئی ۔کرنٹ لگنے کا واقعہ علا قہ پیران ڈاگہ میں پیش آیا ۔ علاقہ ڈھیلی محلہ کے رہائشی عبدالناصر ولد عبدالسلام نے پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مختیار نامی دوکاندار نے اپنی دوکان بند کرنے کے بعد اندر سے گیٹ میں بجلی کا کرنٹ چھوڑ دیتا ہے اور علاقہ کے لوگوں نے دن کے وقت اسے کرنٹ چھوڑنے سے کئی مرتبہ منع کیا لیکن وہ باز نہ آیا جمعہ کو دوپہر کے وقت میرے دو سالہ بھتیجے ابوبکر ولد طفیل کا ہاتھ دوکان کے گیٹ سے لگ جانے پر اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے بچے کے چچا کی شکایت پر دوکاندار کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔