بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اخبار فروش یونین بہاول پور کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر مرزا اخلاق بیگ منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ اکتوبر میں تقریب حلف برداری منعقد کی جائے گی مزید یہ کہ محکمہ لیبر سے مطالبہ کیا گیا کہ اخبار فروشوں کی رجسٹریشن کی جائے اور محکمہ صحت سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ اخبار فروشوں کے علاج معالجہ کے لئے علیحدہ سے فنڈز مختص کئے جائیں ۔ اجلاس کے آخر میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیرلیبر راجہ اشفاق سرور سے مطالبہ کیا گیا کہ اخبار فروشوں کے لئے کالونی بنائی جائے اور مفت پلاٹ فراہم کئے جائیں جبکہ اجلاس کے شرکاء نے وزیر اعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیریوں کے حق میں خطاب کو جراتمندانہ اقدام قرار دیا ۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر محمد شفیق‘ نائب صدر بابر شفیع‘ جنرل سیکرٹری شیخ محمد اقبال اور جوائنٹ سیکرٹری محمد انیس انجم و اخبار فروشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔