• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکار ابھیجیت انتہاپسندوں کے ہم آواز

India Singer Abhijit Speaks Ill
’تال سےتال ملا‘۔۔نے والے بھارتی گلوکار ابھیجیت انتہا پسندوں کی آواز سے آواز ملانے لگے۔پاکستانی فنکاروں کے حق میں بولنے پرشاہ رخ خان ،سلمان خان،عامر خان ، کرن جوہر اور مہیش بھٹ پر پھٹ پڑے،سبق سکھانے کی دھمکی دے دی۔

ابھیجیت نے اپنے ایک تازہ بیان میں اخلاقیات،تہذیب اوررواداری کی ساری حدیں پار کرگئےاور بولے’’ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ پاکستانی فنکاروں کا بائیکاٹ کیا جائے، بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ انہیں لات مار کر باہر نکالا جائے،کرن جوہر اور مہش بھٹ کو پاکستانی فنکاروں کو پالنےپر شرم آنی چاہئے۔‘‘

یہی نہیں انہوں نے ایسے بھارتیوں کو سبق سکھانے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سےبھی سوال کر ڈالاکہ آخران فنکاروں کو ویزا کیوں دیا جاتا ہے؟

ادھر ممبئی پولیس نے انتہا پسند جماعت کی دھمکی کے بعد پاکستانی فنکاروں کو سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تازہ ترین