• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب : حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں کل ضمنی انتخاب ہوگا

Punjab Assembly Seat Pp 7 Rawalpindi By Election Will Be Held Tomorrow
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں کل ضمنی انتخاب ہوگا، پولنگ کے سامان کی ترسیل پولیس کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 714 ہے، جن میں خواتین رجسٹرڈ ووٹر 90 ہزار 13 ہیں، ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں 167 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

ضمنی انتخاب کے دوران امن وامان کی ذمہ داری فوج اور رینجرز کے سپرد ہے، جو تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے، پی پی 7 کی نشست ایم پی اے کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔
تازہ ترین