کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی فورسز کا تربت اور بلیدہ میں کومبنگ آپریشن کالعدم تنظیم کے آٹھ کارکنوں کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے کارندے تربت کے علاقے سامی اور بلیدہ میں موجود ہیں جس پر گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے ہمراہ دونوں علاقوں میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے آٹھ کارکنوں کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔