اسلام آباد‘ راولپنڈی (نیوز رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار‘ اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کارڈیالوجی ہسپتال کا موازنہ دیگر ممالک کے کسی بھی اچھے ہسپتال سے کیا جا سکتا ہے‘ یہاں غریبوں کیلئے بائی پاس سے لیکر تمام تر علاج کی سہولیات مفت میسر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے حنیف عباسی اور سی ڈی مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے ہسپتال کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ کی طرح کارڈیالوجی ہسپتال کا مثالی ہسپتال وزیراعلیٰ کی طرف سے راولپنڈی اور گردو نواح کے علاقوں کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔ میٹرو بس سے جڑواں شہروں کے سرکاری ملازمین‘ طلباء و طالبات اور دیگر شعبوں سے وابستہ لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔