• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اقتصادی راہداری کا سرچشمہ گوادر ہے‘جے یو پی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء پاکستان بلوچستان کے چیف آرگنائزر علامہ عبدالقدوس ساسولی، مولانا مفتی محمد جان قادری، سید مومن شاہ جیلانی اور مفتی احمد رضا قاسمی نے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے دوہری پالیسی حکومت کو لے ڈوبے گی اس عالمی اقتصادی راہداری کا سرچشمہ گوادر ہے مگر  ہنوز بلوچستان میں اس سلسلے میں کہیں بھی کوئی تعمیری کام نہیں ہورہا۔ پنجاب میں اسی فنڈز سے اورنج ٹرین منصوبے سمیت درجنوں دیگر پراجیکٹ پر مشرقی روٹ کی آڑ میں کام جارہی ہے جبکہ بلوچستان اور دیگر چھوٹے صوبوں میں صرف کاغذی کارروائی  ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں تو انہیں بھارت اور مودی کے بیانات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اگر دال میں کچھ کالا ہے تو پھر ملک و قوم کو غیروں سے نہیں اپنوں سے ہی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے مگر بلوچستان بھی پاکستان کا روشن مستقبل اور دل ہے حکمرانوں کو پاکستان کے دل بلوچستان کا خیال رکھنا ہوگا۔ 
تازہ ترین